میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مودی سرکارمسلمانوں کیخلاف اشتعال انگیزی کی حکمت عملی پرکاربندہے، عمران خان

مودی سرکارمسلمانوں کیخلاف اشتعال انگیزی کی حکمت عملی پرکاربندہے، عمران خان

ویب ڈیسک
منگل, ۷ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی ترجمان کی نبی کریمؐکی شان میں گستاخی پر بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے پیارے نبی پاک ؐ پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایک ترجمان کے نفرت انگیز حملے کی شدید ترین مذمت کرتا ہوں۔عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمارے پیارے نبی پاک ؐ پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایک ترجمان کے نفرت انگیز حملے کی شدید ترین مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ مودی سرکار جان بوجھ کر بھارت میں جتھوں کو تشدد پر اکسانے کے ساتھ مسلمانوں کیخلاف اشتعال انگیزی اور نفرت کے فروغ کی سوچی سمجھی حکمتِ عملی پر کاربند ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہماریرسولِ محترمؐکی ذاتِ اقدس پر اس نوعیت کا حملہ وہ المناک ترین حرکت ہے جو کوئی مسلمانوں کیخلاف کرسکتا ہے کیونکہ ہم مسلمان اپنے نبی پاکؐکی نہایت تعظیم ملحوظ رکھتے اور ان سے شدید محبت کرتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی اسلامک تنظیم او آئی سی مودی کے بھارت کیخلاف سخت اقدام کرے جو اپنی اسلام مخالف پالیسیز کے باوجود اب تک بچتا آیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں