میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکموں کی غفلت، سندھ کے ترقیاتی کاموں پرصرف37ارب روپے خرچ کیے جانے کاانکشاف

محکموں کی غفلت، سندھ کے ترقیاتی کاموں پرصرف37ارب روپے خرچ کیے جانے کاانکشاف

ویب ڈیسک
منگل, ۷ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

( رپورٹ عقیل احمد ) سندھ میں رواں مالی سال 2022-23ء کے 11 ماہ کے دوران ترقیاتی بجٹ پر مختص 2 کھرب 22 ارب روپے میں سے صرف 37 ارب روپے خرچ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جو 17 فیصد ہے جس کی وجہ سے صوبہ کی ترقی سست روی کا شکار ہوگئی ہے محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال میں 3315 ترقیاتی منصوبے تھے جس میں 1645 نامکمل اور 1670 نئے منصوبے تھے ان پر 2 کھرب 22 ارب 50 کروڑ روپے مختص تھے اس میں سے 73 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ روپے جاری کئے گئے اس میں سے صرف 37 ارب 97 کروڑ روپے خرچ کئے جاسکے جو 17 فیصد بنتا ہے رواں مالی سال کے 11 ماہ مکمل ہوچکے ہیں اب صرف ایک ماہ باقی ہے امکان ہے کہ رواں ماہ میں تین سے چار فیصد ترقیاتی بجٹ خرچ ہوسکے گا یوں رواں مالی سال کے دوران 22 فیصد تک ترقیاتی بجٹ خرچ ہوسکے گا جو ترقیاتی بجٹ خرچ ہوا ہے وہ 1645 نامکمل منصوبوں پر کیا گیا ہے جبکہ 1670 نئے ترقیاتی منصوبوں پر کچھ بھی خرچ نہیں کیا گیا ہے اب آئندہ مالی سال 2022-23ئ￿ میں 1670 نئے منصوبے شامل کئے جائیں گے جبکہ وہ نامکمل منصوبے بھی ترقیاتی بجٹ میں شامل ہوں گے جن کو رواں مالی سال میں مکمل نہیں کیا جاسکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں