ضوابط کی خلاف ورزی ،پبلک ٹرانسپورٹ کے 80 ڈرائیور گرفتار
شیئر کریں
سندھ حکومت نے ایس او پیز کے خلاف ورزیاں کرنے پر انٹرا سٹی ضلعی ٹرانسپورٹرزکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے21 ڈرائیورز کہ خلاف مقدمات درج کرلیے۔ وزیر ٹرانسپو رٹ اویس شاہ نے مزید اپنے بیان میں کہاکہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پر 32 مسافر وینز ، بس، کوچ اور ٹیکسیاں تھانوں میں بندکردی گئیں۔ صوبے بھر میں 91 مسافر گاڑیوں پر 77 ہزار 3 سو روپے جرمانہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کارروائیاں کراچی، حیدرآباد، شکارپور،, بدین، سکھر، لاڑکانہ، نوشھرو فیروز، خیرپور، ٹھٹہ، شہید بینظیرآباد اوردیگر شہروں میں کی گئیں۔کراچی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 80 کے قریب ڈرائیورز گرفتاراور 50 کے قریب گاڑیاں چالان کی گئیں۔ صوبائی وزیر نے کارکردگی نہ دکھانے پر 6 ریجنل سیکریٹر یز کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیے۔ اویس شاہ نے مزید کہا کہ ڈرائیوراور مسافر سفر کے دوران ماسک لازمی پہنیں، ماسک نہ پہننے پر ایکشن ہوگا۔ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوِں کے خلاف ویجی لنس ٹیمیں ریجنل سیکریٹری نظرحسین شاہانی، اعجازسرھیو،وحید میمن’ فیاض منگی کی سربراہی میں کارروا ئیاں کررہی ہیں۔