میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کی آہ وبکا غیرملکی سازش سے متعلق نہیں فرح گوگی کوبچانے کیلئے ہے ،مریم اورنگزیب

پی ٹی آئی کی آہ وبکا غیرملکی سازش سے متعلق نہیں فرح گوگی کوبچانے کیلئے ہے ،مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک
هفته, ۷ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں موجودہ حکومت نے عوام کو صرف دو ہفتے میں مہنگائی سے ریلیف دیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری فواد حسین کے بیان کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں آٹا، چینی، گھی، ادویات اور کھاد کی قیمتیں ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر تھیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی بدعنوانی اور نااہلی نے معیشت کو نقصان پہنچایا جو ملک میں بدترین بے روزگاری اور مہنگائی کا سبب بنی۔انہوں نے کہا کہ چار برس کے بعد عوام آج گھی، آٹا اور چینی سستے داموں خرید رہے ہیں کیونکہ مافیاز کو ان پر مسلط نہیں کیا گیا۔عمران خان کے غیرملکی سازش کے الزام کا حوالہ دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی موجودہ آہ و بکا غیرملکی سازش سے متعلق نہیں بلکہ یہ فرح گوگی کو بچانے کے لئے ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان فرح گوگی کو بچانے کی تگ و دو کر رہے ہیں جبکہ وزیراعظم شہبازشریف پاکستان کے عوام کو بچانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں