میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹرمپ، پوپ فرانسس سمیت 300افراد نوبیل امن انعام کے لیے نامزد

ٹرمپ، پوپ فرانسس سمیت 300افراد نوبیل امن انعام کے لیے نامزد

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ مارچ ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

2025کے لیے 338امیدوار سامنے آئے ہیں، جن میں 244افراد اور 94تنظیمیں شامل ہیں
عالمی سطح پر متنازع مگر اثرڈالنے والی شخصیت کے طور پر ٹرمپ کی نامزدگی خاص توجہ حاصل کر رہی ہے

اس سال کے نوبیل امن انعام کے لیے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ، پوپ فرانسس اور کئی دیگر عالمی شخصیات کو نامزد کیا گیا ہے ۔نوبیل انسٹیٹیوٹ کے مطابق، 2025 کے لیے 338 امیدوار سامنے آئے ہیں، جن میں 244 افراد اور 94 تنظیمیں شامل ہیں۔نوبیل قوانین کے مطابق نامزد افراد کے نام 50 سال تک خفیہ رکھے جاتے ہیں، لیکن کچھ نامزد کنندگان اپنے امیدواروں کے نام ظاہر کر سکتے ہیں۔امریکی کانگریس کے رکن ڈیرل عیسیٰ نے اعلان کیا کہ وہ ٹرمپ کو نوبیل انعام کے لیے نامزد کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق، ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے کی گئی کوششیں اس نامزدگی کی بنیاد ہیں۔ تاہم، کچھ رپورٹس کے مطابق یہ نامزدگی ڈیڈ لائن کے بعد جمع کرائی گئی۔یوکرین کے رکن پارلیمنٹ اولیکسنڈر میرزکو نے بھی نومبر میں ٹرمپ کو نامزد کیا تھا تاکہ عالمی توجہ حاصل کی جا سکے ۔نامزد افراد میں نیٹو کے سابق سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ بھی شامل ہیں۔ نوبیل کمیٹی ہمیشہ نامزد امیدواروں پر خاموشی اختیار کرتی ہے ، لیکن دنیا بھر کے کچھ قانون ساز، وزرا اور پروفیسرز اپنی نامزدگیوں کو ظاہر کر سکتے ہیں۔برطانیہ میں ہزاروں افراد نے ایک پٹیشن پر دستخط کیے ، جس میں ایک فرانسیسی خاتون، گیسلے پیلیکوٹ کو نوبیل امن انعام دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ انہیں اپنے سابق شوہر کے خلاف عدالتی جنگ لڑنے پر پذیرائی ملی تھی، جسے اپنی بیوی پر تشدد اور دیگر سنگین جرائم پر سزا دی گئی تھی۔یہ واضح نہیں کہ ان شخصیات میں سے کون نوبیل امن انعام 2025جیتے گا، لیکن ٹرمپ کی نامزدگی خاص طور پر توجہ حاصل کر رہی ہے ، کیونکہ وہ عالمی سطح پر متنازع مگر اثرانداز شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں