قاسم آباد میں کروڑوں کے سرکاری پلاٹس کوڑیوں میں دینے کی تیاری
شیئر کریں
ادارہ ترقیات حیدرآباد، قاسم آباد میں کروڑوں روپے کی پلاٹس کوڑیوں کے دام دینے کی تیاریاں، ادارہ ترقیات نے 2019ع میں فیز 2 کے بلاک ڈی میں کئے گھر غیرقانونی تارکین دیکر مسمار کردیئے تھے، دوبارہ بھاری رشوت کے عیوض پلاٹس کو ریگولرائیزیشن کرنے کے منصوبے پر کام شروع، سیکریٹری منان شیخ بھاری رقم کے عیوض پلاٹس بانٹنے کیلئے پر تولنے لگے، قاسم آباد کی رہائشی کی اعلیٰ حکام کو درخواستیں ارسال، تفصیلات کے مطابق قاسم آباد میں کروڑوں روپے کے پلاٹس ادارہ ترقیات حیدرآباد کے سیکریٹری نے کوڑیوں کی دام دینے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، قاسم آباد کے رہائشی شفیع ملک نے اعلیٰ حکام کو درخواستیں ارسال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ موجودہ سیکریٹری عبدالمنان شیخ جو 2019ع میں ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈوولپمینٹ تھا اور وسیم صدیقی نے لاکھوں روپے لیکر نارتھ قاسم آباد فیز 2 کے بلاک ڈی میں انہیں پلاٹس دئے اور انہوں نے جمع پونجی لگا کر گھر تعمیر کئے، 2019ع میں ان کے گھر گرا دئے گئے اور ان پلاٹس کو دوسرے لوگوں کو الاٹ کیا جا رہا ہے، اس وقت پلاٹس کی قیمت 30 سے 40 لاکھ تک کی ہے لیکن 80 ہزار سے ایک لاکھ روپے لیکر پلاٹس کو دوسرے لوگوں کو الاٹ کرکے ریگولرائیزیشن کرنے کیلئے منصوبہ بنایا جا رہا ہے، انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ سیکریٹری منان شیخ و دیگر افسران کے خلاف کارروائی کی جائے، واضع رہے کہ ادارہ ترقیات کے سیکریٹری کے عہدے پر گذشتہ 8 ماہ سے نیب ریفرنس میں جیل جانے والے عبدالمنان شیخ براجمان ہیں اور منان شیخ نے ادارے میں منظم مافیا کے ذریعے سسٹم نافذ کردیا ہے جس کے باعث ادارہ انتظامی و معاشی طور پر تباہی کے کنارے پر پہنچ گیا ہے.