میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بال بیئرنگ کی درآمد میں 3کروڑ کی ٹیکس چوری پکڑ ی گئی

بال بیئرنگ کی درآمد میں 3کروڑ کی ٹیکس چوری پکڑ ی گئی

ویب ڈیسک
جمعه, ۶ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

؎پاکستان کسٹمز اپریزمنٹ ایسٹ کلکٹریٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے مس ڈیکلریشن کے ساتھ کلیئرنس حاصل کرنے والے بال بیئرنگ کے 13 درآمدی کنسائنمنٹس کا سراغ لگاکر 3 درآمدکنندہ کمپنیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ نشاندہی شدہ مذکورہ تینوں درآمدکنندہ کمپنیوں نے مس ڈیکلریشن کرکے بال بیئرنگ کے ان کنسائنمنٹس پر کسٹم ڈیوٹی ودیگر ٹیکسوں کی مد میں مجموعی طور پر 3کروڑ 61لاکھ 18ہزار روپے کی چوری کی ہے۔کسٹم حکام نے بال بیئرنگ کے ان کنسائنمنٹس کی مس ڈیکلریشن میں میسرز منیرٹریڈرز کے مالک محمدمنیر، میسرزجنیدٹریڈرز کے مالک زمان خان اور میسرززینب انٹرنیشنل کے مالک شیخ محمدبلال شہزاد کے علاوہ کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس میسرز وقار اینڈ برادرزکے مالک وقارعالم، میسرز عامر انٹرنیشنل کے مالک عامرمنشاکے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی کا آغازکردیا ہے۔حکام کے مطابق بال بیئرنگ کے کنسائنمنٹس میں بڑھتی ہوئی بے قاعدگیوں کی شکایات پر ممبر کسٹمز ایف بی آر طارق ہدی کی جانب سے سخت اقدامات بروئے کار لانے کی ہدایات کے بعد محکمہ کسٹمز کے متعلقہ تینوں کلکٹریٹس میں کلیئرنس حاصل کرنے والے بیئرنگ کے کنسائنمنٹس کی جانچ پڑتال کے عمل کو سخت کرتے ہوئے کسٹمز اپریزمنٹ ایسٹ کے کلکٹر انجینئرریاض میمن نے آراینڈڈی میں تعینات افسران کو کلیئر ہونے والے بیئرنگ کے کنسائنمنٹس کے ڈیٹا کی ازسرنو جانچ پڑتال کی ہدایات جاری کیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں