میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف بی آر20ارب اضافی آمدنی کے لیے پر امید

ایف بی آر20ارب اضافی آمدنی کے لیے پر امید

ویب ڈیسک
پیر, ۷ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کو رواں مالی سال کے آخری چار مہینوں میں جائیدادوں کے لین دین سے 20 ارب روپے سے زائد اضافی آمدنی حاصل ہونے کی امید ہے ۔ ایف بی آر کے مطابق ویلیوایشن میں اضافے کے بعد توقع ہے کہ رئیل اسٹیٹ سے سالانہ ریونیو کلیکشن 20 فیصد سے 25 فیصد تک بڑھے گی۔مالی سال 2020-21 میں ایف بی آر نے ملک میں پراپرٹی کے لین دین سے 64 ارب روپے ٹیکس جمع کیا۔ایف بی آر کے ویلیو ایشن ریٹ صوبوں کے مقابلے میںزیادہ ہیں لیکن پھر بھی مارکیٹ ویلیو سے کم ہیں، جس کے باعث ایف بی آر ہر مالی سال جولائی سے ویلیو ایشن ریٹس میں اضافہ کرسکتا ہے تاکہ قیمتوں کو مارکیٹ ویلیو کے برابر لایا جا سکے۔رئیل اسٹیٹ سے متعلق خرید و فروخت کو دستاویزی شکل دینا عالمی منی لانڈرنگ واچ ڈاگ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا بھی مطالبہ ہے جس نے پاکستان کو 2018 سے دہشت گردی کی مالی معاونت پر ناکافی کنٹرول والے ممالک کی اپنی گرے لسٹ میں رکھا ہوا ہے۔ ایف بی آر نے پہلے ہی اس کے لیے کام شروع کردیا ہے اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔قیمتوں میں پہلا اضافہ 2018 میں کیا گیا تھا، اس کے بعد 2019 میں ایک اور اضافہ ہوا اور رواںماہ2 مارچ کو کیا گیا اضافہ تیسری مرتبہ کیا گیا ہے جو تقریباً ڈھائی سال بعد آیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں