میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی کالانگ مارچ سے قبل جہانگیر ترین سے رابطے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کالانگ مارچ سے قبل جہانگیر ترین سے رابطے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۷ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) پیپلزپارٹی نے ن لیگ سے رابطے بحال کرنے کے بعد وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے لانگ مارچ سے قبل جہانگیر ترین سے رابطے کا فیصلہ کر لیا آئندہ چند روز میں ایک وفد یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں ملاقات کرے گا ان ہاؤس تبدیلی کے لیے بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم کا ساتھ دینے پر حامی بھر لی ملک کے مختلف شہروں میں ضلعی کمیٹیاں تشکیل دینے کا سلسلہ جاری27 فروری کے لانگ مارچ سے متعلق کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اورآصف علی زرداری شہباز شریف کی دعوت پر ان کی رہائشگاہ پر ظہرانے میں پہنچے تھے جس میں دونوں فریقین کے مابین ان ہاؤس تبدیلی پر اتفاق ہوا ہے ملاقات میں اکھٹے لانگ مارچ سے متعلق دونوں جماعتوں میں برف نہیں پگھل سکی ہے اس ضمن میں پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے حکومت کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کے لیے جہانگیر ترین سے بھی رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے متعلق خصوصی ٹاسک یوسف رضا گیلانی کو دیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے گزشتہ روز ن لیگی قیادت سے ہونے والی ملاقات سے متعلق عوامی نیشنل پارٹی کو بھی آگاہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت بلاول بھٹو کی جلد اسفند یار ولی سے ملاقات متوقع ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں