میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قوم نے ثابت کردیا و ہ مہاجر پرچم تلے متحدہے آفاق احمد

قوم نے ثابت کردیا و ہ مہاجر پرچم تلے متحدہے آفاق احمد

ویب ڈیسک
پیر, ۷ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفا ق احمد اتوار کی دوپہر میر پور خاص میں سینئرساتھی عبدالسلام پنہورکے گھر تعز یت کیلئے گئے جہا ں انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور انکے بلند درجات کیلئے دعا کی۔آفاق احمد کے میر پور خاص پہنچتے ہی عوام کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جبکہ وہاں موجود میڈیا کے بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ آج مہاجر قوم کی تیزی سے مہاجر پرچم پر واپسی اور مہاجر قومی موومنٹ میں شمولیت کا سلسلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مہاجر قوم اپنی شناخت اور تہذیب و تمدن کے کیلئے مہاجر شناخت سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں آج یہاں آنے کی دوسری وجہ سندھ کی شہر ی علاقوں میں تنظیم نو کا سلسلہ جاری ہے جس کیلئے سندھ کے تمام شہروں میں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مہاجر پر چم میری یا کسی کی جاگیر نہیں بلکہ ہر مہاجر کی شناخت مہاجر پرچم سے وابسطہ ہے جس کیلئے تمام قوم کو مہاجر پرچم تلے متحد ہونے کیلئے ہر دروازے ہر جائینگے۔آفاق احمد نے کہا مہاجر کسی بھی کونے میں ہو وہ میرا اور میں انکا ہو۔آفاق احمد نے کہاکہ تمام مسائل کا حل جنوبی سندھ صوبے کے قیام سے منسوب ہے لہذا چھوٹے چھوٹے مسائل میں الجھنے کے بجائے صوبے کے قیام کیلئے ہر فرد کو اس جدوجہد کا حصہ بننا چاہیے، کیونکہ صوبے کے قیام سے تمام مقامی افراد کو وسائل واختیار میں بلا امتیاز حصہ ملے گا۔آفاق احمد نے ٹنڈو الہیار میں پولیس حراست میں شہید ہونے والے بھولو شہید کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کیلئے عدالتی انکوئری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جو پولیس اپنی حراست میں کسی کو تحفظ نہیں دے سکتی وہ انصاف کیا فراہم کریگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں