میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زرمبادلہ کے ذخائر میں 35 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر میں 35 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں پچھلے ایک ہفتے کے دوران 35 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعلامیہ کے مطابق مرکزی بینک کے مجموعی ذخائر بڑھ کر 12 ارب 27 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے ۔اعلامیہ کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 7.70 کروڑ ڈالر کمی سے 6.37 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق ملک کے مجموعی ذخائر 28.2 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 18 ارب 64 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں،زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے بعد ملکی مجموعی ذخائر فروری 2017 کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں