سوئی سدرن،این آئی سی ایل سے انشورنس کے اربوں روپے لینے میں ناکام
شیئر کریں
سوئی سدرن گیس کمپنی کوسیلاب کے دوران سندھ اور بلوچستان میں مالی نقصان، این آئی سی ایل سے انشورنس کی ایک ارب 95 کروڑ روپے کی رقم نہیں مل سکی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کے ادارے پیٹرولیم ڈویژن کے ماتحت سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے انفراسٹرکچر کو مالی سال 2021-22 کے دوران سیلاب کے باعث بہت زیادہ نقصان ہوا، ایس ایس جی سی ایل انتظامیہ نے سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات پر نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ میں 24 انشورنس کلیم دائر کئے ، انشورنس کلیم کی مالیت ایک ارب 95 کروڑ روپے ہے ، سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کو مالی سال 2022-23 تک نہیں مل سکے جس کے باعث قومی ادارے کو مالی نقصان ہوا، نومبر 2023میں اعلیٰ حکام نے ایس ایس جی سی ایل انتظامیہ کو آگاہ کیا جس پر انتظامیہ نے کہا کہ سیلاب کے دوران نقصان کی نوعیت کے باعث انشورنس نہیں مل سکا اور انشورنس کی رقم کے حصول کے لئے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔ جنوری 2024 میں ڈیپارٹمنٹل ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں ایس ایس جی سی ایل انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ این آئی سی ایل سے انشورنس کی ایک ارب 95 کروڑ روپے کی رقم حاصل کرنے کے لئے کوششیں تیز کی جائیں۔