میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میرے ایک دوست کو 2 کالے ویگو میں لاہور سے اٹھا لیا گیا، مونس الہٰی

میرے ایک دوست کو 2 کالے ویگو میں لاہور سے اٹھا لیا گیا، مونس الہٰی

جرات ڈیسک
هفته, ۷ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الہٰی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز میرے ایک دوست کو 2 کالے ویگو میں کچھ لوگوں نے لاہور سے اٹھا لیا۔ ان خیالات کااظہار چودھری مونس الہٰی نے ہفتہ کے روز ٹوئٹرپر جاری اپنے بیان میں کیا۔ مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے والے قسمیں کھاتے ہیں ہم نے نہیں اٹھایا۔ اب کچھ دنوں بعد اچانک ایف آئی اے کو پہنچا دیا جائے گا اور ان کو مجبور کیا جائے گا پرچہ دو ۔ آپ لوگوں کو سمجھ نہیں آتی کہ ہم نے پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں ملنا۔مونس الہٰی نے اپنے ٹوئٹ کے ہمراہ ویڈیو فوٹیج بھی جاری کی ہے تاہم انہوں اپنے ٹوئٹ میں اپنے دوست کا نام نہیں بتایا جسے اٹھایا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں