میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک فضائیہ کے سابق سربراہ اصغر خان فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

پاک فضائیہ کے سابق سربراہ اصغر خان فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

منتظم
اتوار, ۷ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

راولپنڈی(بیورو رپورٹ)پاک فضائیہ کے سابق سربراہ ایئر مارشل (ر) اصغر خان کی نماز جنازہ راولپنڈی کے نور خان ایئر بیس پر ادا کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل ایئر مارشل (ر) اصغر خان 97 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔ سابق ایئر مارشل پاک فضائیہ کے پہلے مقامی سربراہ تھے جنہوں نے 35 برس کی عمر میں پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کی کمان سنبھالی تھی۔ ہفتہ کو نور خان ایئر بیس پر اصغر خان کی نماز جنازہ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی، پاک فضائیہ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان اور ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ایئرمارشل (ر) اصغرخان کا جسدِ خاکی پاکستان کے سبز ہلالی پرچم میں لپیٹ کر نور خان ایئربیس لایا گیا۔اس موقع پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے اصغرخان مرحوم کو سلامی بھی پیش کیپاک فضائیہ کے معمار اصغر خان کے انتقال پر اہم سرکاری عمارتوں پر آج قومی پرچم سرنگوں کردیا گیا۔بعد ازاںاصغر خان کی تدفین فوجی اعزاز کے ساتھ نواں شہر، ایبٹ آباد میں آبائی قبرستان میں کی گئییاد رہے کہ ایئر مارشل (ر) اصغر خان پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے صدر کے عہدے پر بھی تعینات رہے تھے۔پاک فضائیہ کے سابق سربراہ نے پاکستان کی سیاست میں بھی اہم کردار ادا کیا اور انہوں نے 1970 میں اپنی سیکولر سیاسی جماعت تحریک استقلال کی بنیاد رکھی تھی، یہ جماعت 2013 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں ضم ہوگئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں