میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لال قلعہ گرائونڈ کی دیواریں رات گئے مسمار ، متحدہ لندن کی سرگرمیوں کو لگام ڈالنے کا فیصلہ

لال قلعہ گرائونڈ کی دیواریں رات گئے مسمار ، متحدہ لندن کی سرگرمیوں کو لگام ڈالنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۶ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شعیب مختار) متحدہ لندن کی فعال ہوتی سرگرمیوں کو شہر قائد میں لگام ڈالنے کا فیصلہ کر لیا گیا ناجائز تجاوزات کے زمرے میں آنے والے خورشید بیگم میموریل ہال سے متصل لال قلعہ گراؤنڈ کی دیواروں کو رات گئے مسمار کر دیا گیا .تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب بانی متحدہ کی والدہ خورشید بیگم کی برسی کے موقع پر عزیز آباد بلاک 8 میں قائم لال قلعہ گراؤنڈ کی دیواروں کو مسمار کر دیا گیا ہے غیر قانونی تعمیرات کیخلاف ہونے والے اس آپریشن میں خورشید بیگم میموریل ہال کے متعدد دفاتر کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے اس ضمن میں علاقے میں ہونے والے آپریشن سے سینئر ڈائریکٹر لینڈ بشیر صدیقی کی جانب سے لاعلمی کا اظہار کیا جا رہا ہے جس کے تحت مذکورہ آپریشن کرنے والوں کی شناخت تاحال معمہ بنی ہوئی ہے. متحدہ قومی موؤمنٹ کے 8 دسمبر کو یوم شہداء کے موقع پر گذشتہ شب کیے گئے آپریشن کو متحدہ لندن کی شہر قائد میں انٹری اور اعلان کیے گئے مختلف پروگرام روکنے کا بھی شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے.واضح رہے ایک سال قبل 14 دسمبر کو نا معلوم افراد کی جانب سے رات گئے ایسے ہی متحدہ قومی موؤمنٹ کی یادگار شہداء کو نقصان پہنچایا گیا تھا جس سے متعلق کسی قسم کی تحقیقاتی رپورٹ گذشتہ 11 ماہ میں سامنے نہیں آسکی ہے.تمام تر واقعے کے بعد علاقے کی سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے کسی بھی شخص کے واقعے پر احتجاج کرنے اور اسکے تانے بانے بانی متحدہ سے جڑنے پر فوری حراست میں لیے جانے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں