پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
ویب ڈیسک
جمعرات, ۶ نومبر ۲۰۲۵
شیئر کریں
اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب، علی نواز اعوان کے وارنٹ گرفتاری جاری
انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے
انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب، علی نواز اعوان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے،انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 11 نومبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے ۔پی ٹی آئی رہنما متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے تھے۔


