میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، ضلع وسطی ناجائز تعمیرات کے جنگل میں تبدیل

سندھ بلڈنگ، ضلع وسطی ناجائز تعمیرات کے جنگل میں تبدیل

ویب ڈیسک
بدھ, ۶ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

ضلع وسطی میں بھی دیگر علاقوں کی طرح ناجائز تعمیرات کا جنگل اُگنے لگا۔ گلبرگ ٹاؤن میں بھی کمزور بنیادوں پر بالائی منزلوں کی خطرناک تعمیرات جاری ہیں ۔بلڈنگ انسپکٹر سجاد خان نے خطیر رقم بٹورنے کے بعد عدالتی احکامات کے خلاف تعمیرات کی مکمل چھوٹ دے رکھی ہے ۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گلبرگ ٹاؤن کے علاقے عزیز آباد میں بیٹر زوہیب اور شاہزیب نے بغیر نقشے اور منظوری کمزور بنیادوں پر بالائی منزلوں کی ناجائز تعمیرات شروع کروا رکھی ہیں۔جس کا اندازہ عزیز آباد نمبر 2کے رہائشی پلاٹ 1148 کی پرانی عمارت پر خطرناک پانچویں منزل کی تعمیر سے بآسانی لگایا جا سکتا ہے۔ جاری تعمیرات پر ڈائریکٹر ڈیمالشن سجاد خان کی دانستہ چشم پوشی برقرار ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں