میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ: اعظم سواتی کا جوڈیشل لاجز کوئٹہ میں قیام کا دعویٰ مسترد

سپریم کورٹ: اعظم سواتی کا جوڈیشل لاجز کوئٹہ میں قیام کا دعویٰ مسترد

ویب ڈیسک
اتوار, ۶ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کے جوڈیشل لاجز کوئٹہ میں قیام کے دعوے کو مسترد کر دیا۔سپریم جوڈیشل لاجز کوئٹہ میں سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیو بنانے کے معاملے پر سپریم کورٹ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔اس حوالے سے سپریم کورٹ اعلامیہ میں کہا گیا کہ جوڈیشل لاجز میں صرف ججز کو قیام کرنے کی اجازت ہے، لاجز کے انتظامی امور رجسٹرار سپریم کورٹ کے کے پاس ہیں، اعظم سواتی نے سپریم کورٹ جوڈیشل لاجز کوئٹہ میں قیام نہیں کیا۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ اعظم سواتی نے دورے کے دوران بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی میں قیام کیا، بلوچستان جوڈیشل اکیڈمی سپریم کورٹ کے کنٹرول میں نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں