میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم حکومت سے علیحدگی کے لیے پرتولنے لگی

ایم کیو ایم حکومت سے علیحدگی کے لیے پرتولنے لگی

ویب ڈیسک
هفته, ۶ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شعیب مختار) پیٹرول اور بجلی کی بڑھتی قیمتوں سے اتحادی جماعتیں بھی مایوس ہو گئیں، ایم کیو ایم پاکستان کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، وفاق سے علیحدگی کا اشارہ دے دیا۔ حکومت کے گرد خطرے کا سایہ پھر منڈلانے لگا، رابطہ کمیٹی کے متعدد اراکین کی جانب سے پارٹی قیادت کو حکومتی اتحاد سے علیحدگی کی تجویز دیدی گئی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں اہم فیصلے زیر غور آئے ہیں۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی کی جانب سے نہ صرف ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار سامنے آیا ہے بلکہ شہری علاقوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں،نا انصافیوں کے ازالے کیلئے وفاقی حکومت سے کئے گئے معاہدے پر عمل در آمد کی رفتار کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے شہری علاقوں بالخصوص کراچی کے ساتھ کی جانیوالی نا انصافیوں،زیادتیوں اور کرپشن کیخلاف بھی ایک جامع حکمت عملی تیار کرنے کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ رابطہ کمیٹی کے 3 گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں متعدد رہنماؤں کی جانب سے پارٹی قیادت کو حکومت سے راہیں جدا کرنے پر زور دیا گیا ہے، جبکہ آئندہ ہونیوالے بلدیاتی انتخابات سے متعلق بھی مختلف اہم امور زیر بحث آئے ہیں جس کے تحت حکومت کی جانب سے متحدہ پاکستان کے جلد تحفظات دور نہ ہونے پر انکی وزارتوں سے علیحدگی کے امکانات روشن ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں