وزیر اعظم نے بارش کے بعد دھرنے کے شرکا ء کی مشکلات کا نوٹس لے لیا
ویب ڈیسک
بدھ, ۶ نومبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
وزیر اعظم عمران خان نے بارش کے بعد دھرنے میں شامل شرکا ء کی مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو فوری طور پر آزادی مارچ کے مقام پر پہنچ کر انہیں ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔بدھ کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے کو فوری طور پر دھرنے کے مقام پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے ۔ ا نہوں نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے دھرنا کے مقام کا جائزہ لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بارش اور موسم کی تبدیلی کے بعد دھرنے کے شرکا میں بیٹھے لوگوں کو مکمل سہولت فراہم کی جائے ، بارش سے پیدا ہونے والی مشکلات حل کی جائیں۔