میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کے مختلف علاقوں میں رم جھم بارش ، بجلی کی آ نکھ مچولی

کراچی کے مختلف علاقوں میں رم جھم بارش ، بجلی کی آ نکھ مچولی

ویب ڈیسک
اتوار, ۶ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی، شکارپور، لاڑکانہ اور نوابشاہ میں بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے ۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی ابرکرم برسا۔کراچی میں بارش کی ایک بار پھر انٹری، مختلف علاقوں میں بادل خوب برسے ۔ موسم تو سہانا ہو گیا لیکن نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔ ٹریفک کی روانی متاثرہوئی۔ بارش کی بوندیں برستے ہی شہر میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔ کورنگی، ڈیفنس، ملیر، ماڈل کالونی، ایئرپورٹ، گلشن اقبال اور دیگر علاقوں میں کے الیکٹر ک کے ناقص سسٹم کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ ادھر شکارپور، لاڑکانہ اور نوابشاہ سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی ابرکرم برسا جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، بجلی بھی رات بھر غائب رہی۔پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش سے خنکی بڑھ گئی، احمد پور شرقیہ، چنی گوٹھ، رحیم یار خان اور صادق آباد میں بھی سردی نے دستک دیدی۔موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔ خیبر پختونخوا، کشمیر، جنوبی پنجاب، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بھی چند مقامات پر بادل برسیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں