سابق وزیراعظم نواز شریف اہلیہ کی عیادت کے لیے لندن روانہ
شیئر کریں
لاہور(بیورو رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف لاہور ایئر پورٹ سے لندن روانہ ہو گئے، سینیٹر آصف کرمانی اور دیگر رہنمائوں نے انہیں الوداع کیا، جبکہ طیارے میں طبیعت خراب ہونے والی خاتون کو آف لوڈ کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز گلے کے کینسر کے باعث لندن میں زیرعلاج ہیں جہاں ان کی 3 سرجریاں ہو چکی ہیں، جبکہ کیموتھراپی کا عمل شروع ہونے والا ہے۔ نواز شریف اہلیہ کلثوم نواز کی اہلیہ کی عیادت کے لئے جاتی امراء سے روانہ ہوئے ، (ن) لیگ کے کارکنوں نے انہیں رخصت کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کے ساتھ نعرے بازی بھی کی۔سابق وزیراعظم کی ہمراہ ایئرپورٹ آمد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ایئرپورٹ پر سینیٹر آصف کرمانی اور دیگر رہنمائوں نے انہیں رخصت کیا ، نواز شریف پاکستانی انٹرنیشنل ایئر لائن کی پروز پی کے 757 کے ذریعے لندن روانہ ہورہے تھے کہ طیارہ اپنی پرواز کے لیے رن وے پر لایا گیا تو اسی دوران اچانک طیارے میں سوار خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی۔خاتون مسافر کو طیارے سے اتار لیا گیا، جبکہ طیارے کو 1 گھنٹہ 50 منٹ کی تاخیر کے بعد لندن روانہ کر دیا گیا۔نواز شریف کے ہمراہ ان کے سیکریٹری محمد حنیف خان اور مسلم لیگ برطانیہ کے صدر زبیر گل سمیت طیارے میں 250 مسافر سوار تھے۔