میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حب ندی کا پل خطرناک ہوگیا، کسی بھی بڑے حادثے کا خدشہ

حب ندی کا پل خطرناک ہوگیا، کسی بھی بڑے حادثے کا خدشہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۶ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

شہر قائد میں بارشوں کے بعد حب ندی کا پل اپنا بوجھ اٹھانے سے قاصر نظر آرہا ہے ، پل کے پلرز کو سپورٹ کرنے والی چار دیواری انتہائی خستہ حال ہو گئی جو کسی بھی بڑے حادثے کا سب بن سکتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اندورن سندھ اور کراچی میں ہونے والی حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد حب ندی پر تعمیر کیا گیا پل خطرناک صورت اختیار کرگیا، پل کے پلرز کی سپورٹ کی دیواریں گر گئیں جس سے پل کے کمزور ہوکر گرجانے کا خدشہ ہے ۔حب چوکی کے قریب حب ندی پہ بنائے جانے والے پل کے پلرز حالیہ بارشوں میں متاثر ہوئے ہیں، پل کے پلرز کی سپورٹ کے لئے بنائے جانے والی چاروں اطراف کی دیوار بارشوں کے باعث گرگئی ہے جس سے پل کے پلرز کمزور ہونے کا خدشہ ہے ۔حب ندی کے 3 پلرز کی سپورٹ کی دیواریں گر گئی ہیں جبکہ دیگر کی حالت مخدوش ہے ، حب ندی کے پلرز کی تشویشناک حالت سے متعلق شہری نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر بھی کی ہے ۔یاد رہے کہ حب ندی کے اوپر تعمیر کیا گیا یہ پل حب اور کراچی کے درمیان ہیوی ٹریفک اور پبلک ٹرانسپورٹ گزارنے کیلیے استعمال کیا جاتا ہے ۔واضح رہے کہ کراچی میں طوفانی بارشوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح بھی بلند ہونا شروع ہوگئی، پانی جلد ہی ڈیم کی گنجائش سے زیادہ بھر جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں