سندھ بلڈنگ حیدرآباد میں کرپشن کا بول بالا
شیئر کریں
ریجنل ڈائریکٹر نواز سمیجو اپنے تبادلہ رکوانے میں کامیاب، فیصلے پرمختلف حلقوں میں سوالات
ڈپٹی ڈائریکٹر اورنگزیب رضی کی جانب سے نوٹیفکیشن کی منسوخی پر من پسند لوگوں کو مٹھائی تقسیم
…………………………….
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے ) کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹرز سے متعلق چند روز قبل جاری کیا گیا تبادلہ نوٹیفکیشن اچانک منسوخ کیے جانے کے بعد حیدرآباد ریجن میں نئی بحث چھڑ گئی ہے ۔
مختلف حلقوں کا کہنا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول حیدرآباد میں کرپشن جیت گئی اس فیصلے نے ادارے میں میرٹ اور شفافیت سے متعلق کئی سوالات کو جنم دیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق بعض حلقے یہ الزام عائد کر رہے ہیں کہ ریجنل ڈائریکٹر نواز سمیجو نے اپنے تبادلے یا پوسٹنگ سے متعلق فیصلہ رکوانے کے لیے اثر و رسوخ استعمال کیا۔
یاد رہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے 4اگست 2026 کو نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے 31جولائی 2026 کا سابقہ تبادلہ نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا تھا، جس کے بعد مختلف حلقوں میں اس فیصلے کی وجوہات پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ جبکہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر اورنگزیب رضی کی جانب سے نوٹیفکیشن کی منسوخی پر مبارکباد کے ساتھ مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئی ہیں شہریوں اور مختلف سماجی حلقوں نے حکومت سندھ اور ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹیفکیشن کی منسوخی کی وجوہات عوام کے سامنے لائی جائیں اور اگر کسی قسم کی بے ضابطگی یا اثر و رسوخ استعمال ہونے کے شواہد موجود ہوں تو شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔


