میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افسرمحکمہ صحت خالد بخاری سول اسپتال میں تعینات ،ماحول خراب ہونے کاخطرہ

افسرمحکمہ صحت خالد بخاری سول اسپتال میں تعینات ،ماحول خراب ہونے کاخطرہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۶ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

محکمہ صحت سندھ کے افسر خالد بخاری کی رتھ فاؤ سول اسپتال کراچی میں بطور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تعیناتی کے بعد اسپتال کاماحول مزید خراب ہونے کاخطرہ ہے،ایم ایس سول اسپتال گریس کمارکل پیر کے دن سروس سے رٹائر ہونگے، ایم ایس بننے کے اہل اسپتال میں ہی موجود سینئر ڈاکٹرز کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے رتھ فاؤ سول اسپتال کراچی کے ایم ایس ڈاکٹر گریس کمار کی رٹائرمنٹ کے بعد میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سروسز اسپتال کراچی سید خالد بخاری کو سول اسپتال میں ایم ایس تعینات کردیا ہے، ڈاکٹر گریس کمار 07 08 2023پر سروس سے رٹائر ہو رہا ہے، جبکہ سید خالد بخاری کی سول اسپتال میں بطور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تعیناتی کے بعد اسپتال کا ماحول مزید خراب ہونے کا خطرہ ہے، سول اسپتال میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیاں، اسٹورز سے ادویات، سامان چوری اور کرپشن کے کیسز سامنے آچکے ہیں، جبکہ اس سے زیادہ سروسزاسپتال کراچی میں سید خالد بخاری کے دور میں مشینری کی خریداری سمیت مختلف کرپشن کے انکشافات میڈیا میں رپورٹ ہوئے ہیں، اب خالد بخاری کی سول اسپتال میں تعیناتی پر یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سید خالد بخاری کاایک سیاسی جماعت سے تعلق رہا ہے، جس کی وجہ سے اسپتال کا ماحول خراب ہونے کا خطرہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں