میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت میں اکھاڑپچھاڑ،وزراء تبدیل ،مرتضی وہاب ایڈمنسٹریٹرکراچی تعینات

سندھ حکومت میں اکھاڑپچھاڑ،وزراء تبدیل ،مرتضی وہاب ایڈمنسٹریٹرکراچی تعینات

ویب ڈیسک
جمعه, ۶ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)حکومت سندھ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کردیا گیا، ساجد جوکھیو، جام خان شورو، ضیاعباس شاھ رضوی اور گیانچند ایسرانی نے وزیر کے طور حلف لے لیا، محکمہ تعلیم سعید غنی سے واپس لے کر سردار شاہ اور ناصر شاہ سے اطلاعات واپس لے کر دوبارہ سعید غنی کے حوالے کردیا گیا، جبکہ کراچی، حیدرآباد، سکھر میں پی پی رہنمائوں کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی موجود گی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نئے صوبائی وزراء جام خان شورو، ساجد جوکھیو، گیان چند ایسرانی اور ضیاء عباس شاہ رضوی سے حلف لیا، تقریب کی کارروائی چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کنڈکٹ کی،ساجد جوکھیو کو محکمہ سماجی بہبود، ضیاعباس شاہ رضوی کو ورکس اینڈ سروسز، گیانچند ایسرانی کو اقلیتی امور اور جام خان شورو کو آبپاشی کا محکمہ الاٹ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے پی پی رہنما منظور وسان، ایم پی اے فیاض بٹ اور رسول بخش چانڈیو کو نامزد کردیا ہے، منظور وسان کو زراعت، فیاض بٹ کو زکوات، عشر اور مذہبی امور اور رسول بخش چانڈیو کو رلیف اور بحالی کا محکمہ الاٹ کیا گیا ہے۔جبکہ سعید غنی کو اطلاعات اور لیبر، سید ناصر شاہ کو بلدیات، پبلک ہیلتھ ، ہاوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ، سید سردار علی شاہ کو تعلیم ، ثقافت ، اسماعیل راہو کو یونیورسٹیز اینڈ بورڈز، میر شبیر بجارانی کو مائنز اینڈ منرلز، مخدوم محبوب الزمان کو روینیو، مکیش کماو چاولا کو ایکسائیز اینڈ خوراک، تیمور تالپور کو جنگلات، اکرام اللہ دھاریجو کو صنعت و تجارت کا محکمہ الاٹ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سند ھ نے 15 خاص معاون تعینات کردیئے ہیں جن میں سیاسی معاملات کے لئے وقار مہدی ، سرماریہ کاری اور پبلک پرائیویٹ پارنٹرشپ کے لئے قاسم نوید قمر، جنگلات اور اینٹی کرپشن کے لئے بنگل خان مہر، کھیل کے لئے ایم پی اے ارباب لطف اللہ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لئے ایم پی اے تنزیلا ام حبیبہ، کچی آبادی کے لئے ایم پی اے لیاقت آسکانی، امور نوجوان کے لئے پارس ڈیرو، انسانی حقوق کے لئے ایم پی اے سریندر ولاسائی اور محکمہ خصوصی افراد کے لئے صادق میمن کو خاص معاون تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کو فارغ کرکے حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کونیا ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، مرتضیٰ وہاب نے سندھ کے تمام بڑے شہروں میں ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے اور پانی فراہمی، صفائی کے لئے اپنی ٹیم قائم کردی ہے، جس کے تحت پی پی رہنمائوں کو وزیراعلیٰ سندھ کا خاص معاون تعینات کیا گیا ہے، ضلع غربی کے لئے علی احمد جان، ضلع کیماڑی کے لئے محمد آصف خان، ضلع ملیر کے لئے سلمان عبداللہ مراد، ضلع شرقی کے لئے اقبال ساند ، حیدرآباد کے لئے صغیر قریشی اورسکھر کے لئے ارسلان اسلام شیخ کو ذمیداری دی گئی ہے۔ جبکہ 15 معاون خصوصی کو محکمہ الاٹ کرنے سے تیمور تالپور سے انفارمیشن ٹیکنالوجی، اکرام اللہ دھاریجو سے اینٹی کرپشن ، ویرجی کولہی سے انسانی حقوق واپس لے لیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں نئے تعینات کیے گئے ایڈمنسٹریٹرمرتضی وہاب نے کہاہے میں کراچی کے عوام کی خدمت کروں گا،کوشش ہوگی کہ سب کوساتھ لے کرچلوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں