میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انٹرمیڈیٹ بورڈ کے دوسرے مرحلے  کے امتحانات کا آغاز ہو گیا

انٹرمیڈیٹ بورڈ کے دوسرے مرحلے کے امتحانات کا آغاز ہو گیا

جرات ڈیسک
جمعرات, ۶ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

انٹرمیڈیٹ بورڈ کے دوسرے مرحلے کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے، پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، کامرس و دیگر کے امتحانات شیڈول ہیں۔ اعلیٰ تعلیمی ثانوی بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ سال اول کے تمام گروپس کے سالانہ امتحانات کا 6 جولائی سے آغاز ہو گیا ہے۔ سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائنس جنرل، کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ کے امتحانات ہو رہے ہیں، اس کے علاوہ آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات بھی لیے جائیں گے۔ امتحانات میں ایک لاکھ 23 ہزار طلبہ و طالبات شریک ہیں، صبح اور شام کی شفٹوں میں مجموعی طور پر 214 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ذارئع کے مطابق شہر بھر میں 118 امتحانی مراکز صبح کی شفٹ میں جب کہ شام کی شفٹ میں 96 مراکز بنائے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں