میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسٹاک ایکسچینج حملے کی تحقیقات میں مزید اہم پیشرفت

اسٹاک ایکسچینج حملے کی تحقیقات میں مزید اہم پیشرفت

ویب ڈیسک
پیر, ۶ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے کی تحقیقات کے دوران مزید اہم پیش رفت سامنے آگئی، حملہ آوروں کے موبائل فونز سے دیگر ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آورکوئٹہ سے مسلسل کراچی میں ایک نمبر پر رابطے میں تھے، وہ نمبر ڈسٹرکٹسینٹرل کے مختلف علاقوں میں استعمال ہوا، حملہ آوروں کے پہلے سے کراچی میں رابطے کے مختلف شواہد ملے ہیں۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ حملہ آوروں سے ملنے والے موبائل فونز کا فرانزک کرایا گیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے میں زیر استعمال گاڑی گزشتہ بدھ کے روز نشر کیے جانے والے نجی ٹی وی کے ڈرامے میں دکھائی گئی تھی۔ حملے میں نیلے رنگ کی ٹیوٹا کرولا گاڑی نمبر بی اے پی 629 استعمال کی گئی تھی۔نجی ٹی وی پر نشر ڈرامہ ہل پارک کی پارکنگ میں شوٹ کیا گیا تھا جس میں یہی گاڑی نظر آئی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈرامہ بدھ کے روز نشر ہوا اور ڈرامے کی ریکارڈنگ کب ہوئی تھی یہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ 29 جون کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور اسٹاک ایکسچینج کے 2 سیکیورٹی گارڈ سمیت 7 افراد شہید ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے تھے۔ حملے سے متعلق تحقیقات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں