میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اینٹی کرپشن ، حیدرآباد ڈائریکٹوریٹ میں معطل انسپکٹر کا سسٹم رائج

اینٹی کرپشن ، حیدرآباد ڈائریکٹوریٹ میں معطل انسپکٹر کا سسٹم رائج

ویب ڈیسک
جمعرات, ۶ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز)) اینٹی کرپشن ڈپٹی ڈائریکٹوریٹ حیدرآباد کے تمام معاملات معطل انسپکٹر کے حوالے، چیئرمین نے 22 مئی کو آغا حسین کو محکمہ خوراک کے سینیئر افسر کے ساتھ غلط رویہ اختیار کرنے پر معطل کیا گیا تھا، آغا حسین کا سسٹم ڈائریکٹوریٹ پر قابض، تفصیلات کے مطابق 22 مئی کو چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ نے ڈپٹی ڈائریکٹر آفیس حیدرآباد میں تعینات گریڈ 16 کے انسپکٹر آغا حسین کو محکمہ خوراک کے سینیئر افسر کے ساتھ غلط رویہ اختیار کرنے پر معطل کرکے ڈائریکٹر انکوائریز ون عبدالشکور ابڑو کو 14 دن میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا، دوران معطلی آغا حسین کو چیئرمین آفیس میں رپورٹ کروایا گیا تاہم ڈپٹی ڈائریکٹوریٹ حیدرآباد کے تمام معاملات آغا حسین کے حوالے ہیں، ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن آفیس پر گزشتہ کافی عرصے سے آغا حسین کا سسٹم کا قابض ہے اور حیدرآباد کی اکثر تحقیقات سینیئر اسسٹنٹ ڈائریکٹرز و انسپکٹرز کو سونپنے کی بجائے آغا حسین کو دی جاتی ہیں، ذرائع کے مطابق آغا حسین معطل کے باوجود کام چلا رہا ہے اور تمام تحقیقات بھی کر رہا ہے، ذرائع کے مطابق معطل انسپکٹر نے محکمہ خوراک کے افسران سے بھاری رقم مانگی تھی جس پر مامرہ تلخ کلامی تک پہنچا، ذرائع کے مطابق آغا حسین کی پرائیویٹ بیوٹرز پر مشتمل ٹیم ہے جو کہ جعلی و بے نامی درخواستیں دائر کرتے ہیں جن سے بعد میں ڈیل کی جاتی ہے، ذرائع کے مطابق آغا حسین اینٹی کرپشن آفیس حیدرآباد کے سسٹم کا سرغنہ ہے اور اس کے خلاف ملازمین کی متعدد شکایات بھی موجود ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں