میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

ویب ڈیسک
منگل, ۹ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

انسداد دہشت گردی فورس(سی ٹی ڈی) نے شہرقائد میں اہم کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا مبینہ دہشت گرد کراچی سے گرفتار ہوا، ملزم محمدشکیل ہکلا پر دہشت گردی اور قتل سمیت8مقدمات درج ہیں۔حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم پولیس اہلکار کی کلنگ میں بھی ملوث ہے۔سی ٹی ڈی حکام کا مزید کہنا تھا کہ مبینہ دہشت گرد نے پولیس افسر ناصرالحسن شہید کیس کے عینی شاہداے ایس آئی علی محسن کو بھی قتل کیا۔گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ آپریشن ٹو نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر فہیم جاویدعرف انقلابی کو گرفتار کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں