میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی اپنی اکثریت ثابت نہیں کر سکے گی  میئر جماعت اسلامی کاہی بنے گا حافظ نعیم الرحمن

پیپلز پارٹی اپنی اکثریت ثابت نہیں کر سکے گی میئر جماعت اسلامی کاہی بنے گا حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
منگل, ۶ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنی اکثریت ثابت نہیں کر سکے گی، میئر جماعت اسلامی کاہی بنے گا، پی پی کی روایت ہے کہ مینڈیٹ نہ مانا جائے چاہے ملک ہی کیوں نہ ٹوٹ جائے۔پیرکوسپریم کورٹ رجسٹری کراچی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہمارا سب سے رابطہ ہے، پارٹیوں کے اپنے فیصلے ہوتے ہیں۔جماعت اسلامی کے نمبر پورے ہیں ہمارا میئر بننے جارہا ہے، ن لیگ کو دیکھنا چاہئے کونسی جماعت کراچی کی خدمت کرسکتی ہے، ن لیگ کے لوگ اور نمائندے بھی چاہتے ہیں کہ وہ جماعت اسلامی کو ووٹ کریں، کچھ بھی ہوجائے پی پی کے نمبرز پورے نہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ٹیکسوں کے پیسوں سے یہ لوگ ممبران کو خریدتے ہیں اور ڈراتے ہیں، یہ اسٹیبلشمنٹ کی چاپلوسیوں میں لگے ہوئے ہیں، 9 مئی کو جواز بنا کر چھاپے مارے جارہے ہیں، یہ کراچی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا ہے، لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ ہو رہی ہے، کے ای ایس سی کی نجکاری سے متعلق سپریم کورٹ میں ہماری درخواست زیرِ سماعت ہے۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے الیکٹرک کے خلاف ایک ہی پارٹی ہے، سپریم کورٹ سے بڑی چیز ملک میں کوئی نہیں ہے، نیپرا کی ہر سماعت میں صرف جماعت اسلامی شریک ہوتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں