میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افواج پاکستان ملکی سالمیت میں کلیدی کرداراداکررہی ہیں چیف جسٹس

افواج پاکستان ملکی سالمیت میں کلیدی کرداراداکررہی ہیں چیف جسٹس

ویب ڈیسک
هفته, ۵ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

چیف جسٹس نے لیفٹیننٹ کرنل ہاشم باجوہ کی سربراہی میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے 49 رکنی وفد کی ملاقات
افواج پاکستان ملکی سالمیت میں کلیدی کردار ادا کررہی ہیں، مسلح افواج کو انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ، چیف جسٹس عمر عطاء بندیال
اسلام آباد (بیورورپورٹ)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ افواج پاکستان ملکی سالمیت میں کلیدی کردار ادا کررہی ہیں، مسلح افواج کو انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے کیونکہ وہ ملک کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ جمعہ ک چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے لیفٹیننٹ کرنل ہاشم باجوہ کی سربراہی میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے 49 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں بیس دوست ممالک کے پاکستان میں کورس کرنے والے طلبا بھی شریک تھے۔ چیف جسٹس پاکستان نے وفد کو پاکستان کے آئین اور آئینی اداروں کی اہمیت سے آگاہ کیا۔سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ افواج پاکستان ملکی سالمیت میں کلیدی کردار ادا کررہی ہیں اور افواج پاکستان ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے ضابطے بھی آئین میں درج ہیں، افواج ناگہانی آفات کے دوران سول اداروں کے ساتھ مل کر عوامی خدمت بھی کرتی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں