نیپراترمیمی بل منظور،اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا
ویب ڈیسک
پیر, ۶ مئی ۲۰۲۴
شیئر کریں
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور کر لیا۔ذرائع کے مطابق ڈسکوز میں اوور بلنگ پر قانون سازی کی منظوری دیدی گئی، ایف آئی اے اوور بلنگ کی نشاندہی نیپرا کو کرے گا۔وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ نیپرا ایکٹ میں ترمیم سے ایک اور وعدہ پورا کر دکھایا، اس شق سے اوور بلنگ اور غلط بلنگ والے افسران کی پکڑ ہو سکے گی۔ آئندہ ایف آئی اے نہیں نیپرا اوور بلنگ پر کارروائی کرے گا۔اس حوالے سے نیپرا ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے کی بلا وجہ ہراسمنٹ سے بچنے کے لیے رولز تبدیل کیے گئے ، ایف آئی اے صرف نشاندہی کرے گا اور افسران کی گرفتاری کا مجاز نہیں ہو گا۔