میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہم، عمران خان ،قوم چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں‘چودھری پرویزالٰہی

ہم، عمران خان ،قوم چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں‘چودھری پرویزالٰہی

ویب ڈیسک
هفته, ۶ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

مرکزی صدر تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی نے عمران خان کی کال پر سپریم کورٹ اور چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے اظہار یکجہتی کیلئے آنے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم، عمران خان اور پوری قوم چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور سپریم کورٹ کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، عدلیہ کے خلاف سازشیں کرنے والے کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، آج پوری قوم کو اکٹھا کرنے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے کہ انہوں نے ہر ایشو پر اپنی آواز بلند کی ہے، آج پاکستان کے ہر کونے سے عمران خان کی کال پر عوام نکلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے پاکستان بنایا تھا اور آج عمران خان نے پاکستان اور عدلیہ کو بچانے کی خاطر قوم کو پھر سے اکٹھا کر دیا ہے، اب پی ڈی ایم ماضی کا حصہ ہے اور انشاء اللہ مستقبل ہماری پارٹی اور اس کے کارکنوں کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے گھر محسن نقوی اور ایک مرزائی نے حملہ کیا، میں محسن نقوی کو کہتا ہوں کہ وہ جو حرکتیں کر رہا ہے یہ بند کرے، تم محسن نقوی بنو، جام صادق نہ بنو، میرے گھر پر حملے کی مثال پورے پاکستان میں نہیں ملتی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں