میگزین

Magazine
تازہ ترین :  ڈبلیو ڈبلیو ای کراؤن جیول: رومن رینز نے سمی زین کو ہرا کر مینز کراؤن جیول چیمپئن شپ  جیت لی فارمولا ون نے ساؤ پالو گراں پری کو 2035 تک کیلنڈر میں برقرار رکھنے کا معاہدہ کر لیا مکسڈ مارشل آرٹس، وسیم اکرم کے صاحبزادے تیمور اکرم نے امریکی حریف کو چت کر دیا، مسلسل چوتھی فتح ٹیم سلیکشن کا کام متعلقہ حکام کا ہے، ہر بات یہاں بتانا ضروری نہیں، بابراعظم اپوزیشن کا سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے تحریک التوا لانے کا فیصلہ دنیا کی بلند ترین چیخ کا اعزاز برطانوی خاتون کے نام، نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل عالمی مالیاتی منڈیوں میں ٹیکنالوجی اتارچڑھاؤ اور بلند شرحوں کا خطرہ ایران کے تجارتی راستوں پر دباؤ اور توانائی کی قیمت: پاکستان کا درآمدی بل پھر مرکز میں ایران سے متعلق ڈالر پابندیوں کی توسیع: ترسیلات، کمپلائنس اور علاقائی تجارت کا خطرہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی ممکنہ 1.2 ارب ڈالر قسط: ریزروز اور اصلاحات کا اگلا امتحان

ای پیج

e-Paper
منشیات برآمدگی، ساحر حسن کیخلاف چالان پیش کرنے کا حکم

منشیات برآمدگی، ساحر حسن کیخلاف چالان پیش کرنے کا حکم

ویب ڈیسک
اتوار, ۶ اپریل ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

عدالت کا چالان پیش کرنے کا حکم،سماعت 9اپریل تک ملتوی کردی

جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کیخلاف منشیات برآمدگی کے مقدمے میں چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔کراچی سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 9کی عدالت کے روبرو اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کیخلاف منشیات برآمدگی کے مقدمے میں پیش کیا گیا۔جیل حکام نے ملزم ساحر حسن کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔تفتیشی افسر سے تاحال کیس کا حتمی چالان جمع نہیں کرایا گیا۔ عدالت نے چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 9اپریل تک ملتوی کردی۔ ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر شکیل احمد کے اعتراضات کے عبوری چالان مسترد کردیا گیا تھا۔ عدالت نے چالان پر اعتراضات ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں