میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تھانہ بولا خان،زمینوں پر قبضے پاکستان ہندو کونسل کے صدر کے ملوث ہونے کا انکشاف

تھانہ بولا خان،زمینوں پر قبضے پاکستان ہندو کونسل کے صدر کے ملوث ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۶ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز ) تھانہ بولا خان میں زمینوں پر قبضے اور جعلی ریکارڈ، پاکستان ہندو کونسل کے صدر کا ملوث ہونے کا انکشاف، اپنی برداری کی لوگوں کی 35 ایکڑ زمین کا رکارڈ تبدیل کروا کرکے بھائیوں کے نام کردی، زمین پر کوہستان ویلی نامی ہائوسنگ اسکیم کا آغاز، گوپال پال کھموانی کو ضلع جامشورو کی طاقتور سیاسی شخصیت کی پشت پناہی حاصل ہے، ذرائع، غیرقانونی چوکڑی سروی کروا کر رکارڈ تبدیل کیا گیا، متاثرین، تفصیلات کے مطابق تھانہ بولا خان میں سرکاری و نجی زمینوں کے رکارڈ میں ہیراپہیری اور قبضوں میں پاکستان ہندو کائونسل کے صدر کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، روزنامہ جرات کو ملنے والے معلومات کے مطابق پاکستان ہندو کاؤنسل کے صدر گوپال پال کھموانی کو ضلع جامشورو کی طاقتور سیاسی شخصیت کی پشت پناہی حاصل ہے، کچھ عرصہ قبل تھانہ بولا خان شھر کی مرکزی داخلے راستے پر موجود 35 ایکڑ زمین کا چوکڑی سروی کرواکے رکارڈ تبدیل کرایا گیا اور مذکورہ زمین گوپال پال کے بہائیوں کے نام پر کرکے وہاں پر کوہستان ویلی نامی ہائوسنگ اسکیم جاری کی گئی ہے، مذکورہ اسکیم میں شامل زمین کی دعویداروں سمن لال، پریم چند، پون کمار، انجنئیر دیا رام ،امیت کمار اور امر نند نے ایڈووکیٹ شنکر میگھواڑ کی معرفت ڈپٹی کمشنر جامشورو، اسسٹنٹ کمشنر تھانہ بولا خان، مختیارکار تحصیل تھانہ بولا خان، سب رجسٹرار کوٹڑی، چئیرمین سیہون ڈوولپمینٹ اتھارٹی ،اسکیم کی اونرز گوپال داس، چندر پال اور مکیش پال کو لیگل نوٹس جاری کردیا ہے، لیگل نوٹس کے مطابق مذکورہ افراد سروی نمبر 7/A کے مطابق 18 ایکڑ، سروی 64 کے مطابق 6 ایکڑ 22 گھنٹوں سمیت تمام 15 ایکڑ جو دیھ دسوی تحصیل تھانہ بولا خان میں واقع ہے نند لال ولد آشا رام سے رجسٹرڈ سیل ڈیڈ پر خریدی جبکہ دیگر زمین بھی مذکورہ افراد نے خریدی جس کے تمام انٹریاں، رکارڈ اور کھاتے موجود ہیں جس پر غیرقانونی الاٹمنٹ کرکے قبضہ کیا گیا ہے، متاثرینِ کا کہنا ہے کہ پاکستان ہندو کونسل کا صدر اپنی برداری کی لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کررہا ہے، مزید قانونی کارروائی کیلئے مشاورت جاری ہے، دوسری جانب روزنامہ جرات کی جانب سے پاکستان ہندو کاؤنسل کے صدر گوپال پال سے موقف لینے کیلئے متعدد بار کالز کی گئیں لیکن انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں