میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتظامیہ مافیا کے سامنے بے بس، پھلوں کے سرکاری ریٹ ہی بڑھا دیے

انتظامیہ مافیا کے سامنے بے بس، پھلوں کے سرکاری ریٹ ہی بڑھا دیے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۶ مارچ ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

کمشنر کراچی نے قیمتوں میں کمی کروانے کے بجائے صارفین ہی پر بوجھ ڈال دیا

امرود 150سے بڑھاکر 175، خربوزہ 97سے بڑھا کر 114 کا کردیاگیا

منافع خور مافیا کے سامنے شہری انتظامیہ بے بس ہو گئی اور مجبوراً پھلوں کے سرکاری ریٹ ہی بڑھا دیے ۔تفصیلات کے مطابق فروٹ منڈی کے آڑھتیوں پر بس نہ چلا تو کمشنر کراچی نے صارفین ہی پر بوجھ بڑھا دیا اور پھلوں کی سرکاری قیمت میں ناکام شہری انتظامیہ نے پھلوں کی سرکاری قیمت بڑھادی۔شہری انتظامیہ کو مارکیٹ کی قیمت اور سرکاری قیمت میں فرق کم کرنے کا آسان طریقہ یہی محسوس ہوا کہ پھلوں کی خوردہ سرکاری قیمت میں 25 روپے کلو تک کا اضافہ کردیا ، جس سے انتظامیہ نے عملاً منافع خور مافیا کے سامنے اپنی بے بسی ظاہر کردی۔نئے نرخ کے مطابق امرود 150سے بڑھاکر 175، خربوزہ 97 سے بڑھا کر 114، کیلا 155 سے بڑھا کر 208 روپے ، چیکو 258 سے بڑھا کر 278 روپے ، سیب گولڈن 230 سے بڑھا کر 261 روپے اور کھجور کی سرکاری قیمت 550 سے بڑھا کر 644روپے مقرر کردی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں