سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی بندربانٹ شروع
شیئر کریں
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،جس کے مطابق پیپلز پارٹی کو2 اور مسلم لیگ ن کوایک نشست مل گئی ہے۔نوٹفکیشن کے مطابق ثمینہ خالد گھرکی، نتاشہ دولتانہ اور تمکین نیازی رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئی ہیں۔اسی طرح قومی اسمبلی سے اقلیتوں کی ایک ایک مخصوص نشست مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یوآئی ایف کو دیدی گئی ہے۔نوٹفکیشن کے مطابق نیلم ، جیمز اقبال اور رمیشن کمار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا کی خواتین کی 8 مخصوص نشستوں کا اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق ن لیگ کو 4، جے یو آئی کو اور پیپلز پارٹی کو دو دو نشستیں مل گئی ہیں۔ن لیگ کی ثوبیہ شاہد، غزالہ انجم، شہلا بانو اور شاہین رکن اسمبلی منتخب ہوگئی ہیں۔اسی طرح جے یو آئی کی نعیمہ کشور خان اور صدف احسان، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی عاصمہ عالمگیر اور نعیمہ کنول کو بھی مخصوص نشستیں الاٹ کردی گئی ہیں۔الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کی ایک اقلیتی نشست اور خواتین کی مزید دو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے بعد پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو مخصوص نشستیں الاٹ کردی گئی۔خواتین کی مخصوص نشستیں پانے والوں میں پیپلز پارٹی کی سمیتا افضال اور ایم کیو ایم کی فوزیہ حمید شامل ہیں۔پیپلز پارٹی کے سریندر ولاسائی کو اقلیتی نشست الاٹ کی گئی ہے۔7 مارچ کو پانچ ارکان اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے، جن میں فوزیہ حمید، نثار کھوڑو، جام مہتاب، سمیتا افضال اور سریندر ولاسائی شامل ہیں۔مخصوص نشستوں کی تقسیم کے بعد سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی نشستوں کی تعداد 116، جبکہ ایم کیوایم کی نشستوں کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔