میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دادومیں پولنگ اسٹیشنوں پر چوکیدار پریزائیڈنگ افسر مقرر

دادومیں پولنگ اسٹیشنوں پر چوکیدار پریزائیڈنگ افسر مقرر

ویب ڈیسک
منگل, ۶ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ کے ضلع دادو میں 2پولنگ اسٹیشنز پر 2چوکیداروں کو پریزائیڈنگ افسر مقرر کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ذرائع کے مطابق دادو کے حلقے این اے 228کے پولنگ اسٹیشن نمبر 241اور پولنگ اسٹیشن نمبر 166پر چوکیدار پریزائیڈنگ افسر مقرر کیے گئے ہیں۔آر او آفس کے مطابق پولنگ اسٹیشنز پر چوکیدار کی تعیناتی سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔آر او آفس کا کہنا ہے کہ این اے 228 میں چوکیداروں کو پریزائیڈنگ افسر بنانے کا عمل فنی خرابی کے باعث ہوا۔آر او آفس کے مطابق چوکیداروں کو پریزائیڈنگ افسر بنانے کی غلطی غیر ارادی طور پر ہوئی جسے درست کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ، مٹیاری میں الیکشن ڈیوٹی سیغائب 10پریزائیڈنگ افسران کے خلاف، سجاول میں 300 غیرحاضر میڈیکل افسران، اساتذہ اور دیگرسرکاری ملازمین کے خلاف جبکہ سیہون میں 134 غیر حاضر سرکاری ملازمین کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں