میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
90روز میں ضمنی الیکشن نہ ہوئے تو جیل بھرو تحریک شروع کریں گے، عمران خان

90روز میں ضمنی الیکشن نہ ہوئے تو جیل بھرو تحریک شروع کریں گے، عمران خان

ویب ڈیسک
پیر, ۶ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہپرامن جدوجہد کے طور پر جیل بھرو تحریک کا فیصلہ کیا، جیل بھرو تحریک سے حقیقی آزادی اور حقیقی جمہوریت حاصل کریں گے،اپنے ویڈیو پیغام میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومتیں آئین کے تحت تحلیل کیں ملک بحران اور سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے، مہینہ ہو گیا لیکن اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہو رہے، عدالت نے اسلام آباد بلدیاتی الیکشن 48 گھنٹے میں کرانے کا حکم دیا۔سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک سے حقیقی آزادی اور حقیقی جمہوریت حاصل کریں گے، پرامن جدوجہد کے طور پر جیل بھرو تحریک کا فیصلہ کیا، ملک میں معاشی بحران ہے اس لئے ہڑتال نہیں کر رہے، ایک راستہ یہ ہے کہ ہڑتال کریں، پہیہ جام کریں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا مریم نواز کو پانامہ انکشاف کے بعد جیل میں رکھا گیا، کوئی تشدد نہیں ہوا، جن پر کرپشن کے مقدمات تھے انہیں جیل میں شاہانہ انداز میں رکھا گیا، اگر 90 دن سے الیکشن آگے گئے تو آئین میں واضح ہے کہ آرٹیکل 6 لگے گا۔عمران خان نے کہا کہ 20 سے 25 دن ہو گئے الیکشن کمیشن اور گورنرز نے الیکشن کی تاریخ نہیں دی، ہم نے 2 حکومتوں کی قربانی دی، آئین میں واضح ہے کہ 90 دن میں الیکشن ہوں گے، نظریہ ضرورت سے ملک کا نیچے جانے کا سفر شروع ہوا، قوم عدالتوں کی طرف دیکھ رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم کا آئین اور قانون پر اعتماد اٹھتا جا رہا ہے، 25 مئی کو پرامن احتجاج کرنے والوں پر تشدد کیا، ایک ٹویٹ پر لوگوں کو اٹھایا گیا اور تشدد کیا گیا، کئی لوگوں کا تشدد کے بعد ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں