میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیکورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، انتہائی مطلوب سمیت 2 دہشتگرد ہلاک

سیکورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، انتہائی مطلوب سمیت 2 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک
هفته, ۶ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

سیکورٹی فورسز نے خیبرپختنخوا کے علاقے ٹانک میں آپریشن کے دوران دو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر 4 اور 5 جنوری کی درمیانی شب ٹانک کے علاقے میں کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں میں گل یوسف بھی شامل ہے۔ گل یوسف سیکورٹی فورسز پر حملوں اور عام شہریوں سے بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔دہشتگرد گل یوسف نے ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے اضلاع میں دہشتگردانہ کارروائیاں کیں اور وہ سیکورٹی ایجنسیوں کو انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست میں شامل تھا۔ حکومت پاکستان نے اس کے سر پر 25 لاکھ روپے کا انعام بھی رکھا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں