میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی ،ایم کیوایم نے مل کر کراچی کو تباہ و برباد کیا ، حافظ نعیم الرحمن

پیپلز پارٹی ،ایم کیوایم نے مل کر کراچی کو تباہ و برباد کیا ، حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
هفته, ۶ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم نے مل کر کراچی کو تباہ و برباد کیا ہے۔ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی جمہوری پارٹیاں نہیں بلکہ پراپرٹیز اور فیملی انٹر پرائزر ہیں۔ ان سے نجات حاصل کیے بغیر نہ عوام کے مسائل حل ہوں گے اور نہ ہی اہل کراچی کو ان کا جائز اور قانونی حق مل سکے گا۔ صرف جماعت اسلامی جمہوری جماعت ہے، جماعت اسلامی نے اہل کراچی کی حقیقی ترجمانی کی ہے۔ عام انتخابات میں عوام کے پاس جماعت اسلامی اسلامی سے بہتر کوئی آپشن نہیں۔ جماعت اسلامی کراچی کے ہر شہری اور ہر زبان بولنے والوں اور ہر مسلک سے وابستہ لوگوں کی جماعت ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کراچی میں سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی،8فروری کو بھی اہل کراچی جماعت اسلامی کو بلدیاتی انتخابات سے بڑھ کر مینڈیٹ دیں گے،آئندہ کی حکمت ِ عملی و انتخابی مہم کے حوالے سے7جنوری کو نیو ایم اے جناح روڈ پر ورکرز کنونشن منعقد ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں جمعہ کو جماعت اسلامی (حلقہ خواتین) ضلع شرقی کے تحت مقامی بینکوئٹ میں ’’میڈیا انفلونسرز میٹ اپ‘‘ کی خواتین شرکائ￿ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے جماعت اسلامی سوشل میڈیا کے انچارج سلمان شیخ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ضلع شرقی کے ذمہ دار علی محمد،ناظمہ کراچی جاوداں فہیم،نائب ناظمات کراچی فرح عمران، سمیہ عاصم، ناظمہ ضلع شرقی ندیمہ تسنیم،نگراں سوشل میڈیا کراچی شبانہ نعیم و دیگر بھی موجود تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں