میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ کی سرپرستی، طارق روڈ پر ناجائز شادی ہال کی تعمیر

سندھ بلڈنگ کی سرپرستی، طارق روڈ پر ناجائز شادی ہال کی تعمیر

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرنے والے ادارے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران سندھ بلڈنگ میں رائج پٹہ سسٹم کے تحت ناجائز تعمیرات کی سرپرستی میں ملوث ہیں اور خطیر رقوم کی وصولی کے لئے پرائیوٹ بیٹر مقرر کر رکھے ہیں ایسے ہی ایک بیڑ کے توسط سے شہر کی مشہور اور مصروف شاہرہ طارق روڈ کے پلاٹ نمبر 172 Qبلاک نمبر 2 پی سی ایچ ایس سوسائٹی میں ناجائز شادی ہال کی تعمیرات کاکام مکمل کروایاجاچکا ہے ۔اطلاعات کے مطابق ڈائریکٹر شرقی آصف رضوی نے اپنے خاص بیڑوں کے توسط سے خطیر رقم بٹورنے کے بعد جاری تعمیرات کو انہدامی کارروائی نہ ہونے کی گارنٹی دے رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد خان کی چشم پوشی کے بھی پیسے وصول کر لیے گئے ہیں ۔یہی وجہ ہے کے ڈائریکٹر سجاد خان خواب خرگوش میں مبتلا رہتے نظر آ رہے ہیں۔ سروے پر موجود نمائندہ جرأت سے بات کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ رہائشی پلاٹ پر شادی ہال کی تعمیر سے سیوریج اور پارکنگ کے بنیادی مسائل پیدا ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم وزیر بلدیات ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر تحقیقاتی اداروں سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ جاری تعمیرات کو جلد سے جلد مسمار کر کے علاقہ مکینوں کو مسلسل اذیت اور بنیادی مسائل کا شکار ہو نے سے بچایا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں