میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن شاہ فیصل ایم سی ' اقبال پھلپوٹو کی بھتہ خوری جاری

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن شاہ فیصل ایم سی ' اقبال پھلپوٹو کی بھتہ خوری جاری

ویب ڈیسک
منگل, ۵ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی ( رپورٹ: جوہر مجید شاہ) ٹاؤن میونسپل کارپوریشن شاہ فیصل ‘ ایم سی ‘ اقبال امتیاز پھلپوٹو ‘ نے اپنے عہدے کو ‘ بھتہ خوری ‘ کا ذریعہ بنا لیا ایک جانب ملازمین سے ‘ گھریلو/ نجی امور ‘ کی مد میں رقم اینٹھی جاتی ہئے تو دوسری طرف پورے علاقے بھر سے ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل ٹیکس ‘ راول ‘ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر ‘ وصولیوں ‘ کا بازار گرم کر رکھا ہئے ‘ امتیاز پھلپوٹو ‘ خود کو وزیر بلدیات کا ‘ سالہ ‘ قرار دیتے ہیں اسلئے خود کو ہر ‘ قانون و اصول ‘ سے ماورا قرار دیتے ہیں ‘ وزیر بلدیات ‘ کو بہنوئی قرار دینے والے کے دھندے کسی چپراسی کو بھی زیب نہیں دیتے انھوں نے اپنے ماتحت ملازمین کا بھی جینا حرام کر رکھا ہئے موصوف نے اپنے ‘ عہدے اختیارات ‘ کو زاتی فوائد و مقاصد ‘ کے حصول کا ذریعہ بنالیا اور سرکاری ملازمین کو اپنا ذاتی ملازم سمجھ لیا موصوف اپنے گھر کے سارے امور بھی ملازمین کے سر تھوپتے ہیں اپنے گھر کی بجلی کا 30 ہزار کا بل موصوف نے اپنے پرسنل سیکرٹری پر تھوپ دیا جبکہ اپنے دوست کی ‘ سٹی گاڑی نمبر ( BPC167 ) کا مکمل کام محکمہ ایم اینڈ ای ‘ کے زریعے کرواکر سرکاری خزانے کو لاکھوں کا چونا لگا دیا ‘ بوگس بل بلنگ ‘ کے بادشاہ و بازیگر نہ صرف سرکار بلکہ محکمے کو بھی لاکھوں کا ٹیکہ لگا رہیں ہیں موصوف نے ڈائریکٹر پارکس سے لاکھوں روپے کے گملے لیکر اپنی ویگو میں سوار ہوکر چل دئیے اور لاکھوں کے پودے لے اڑے اور تو اور ٹاؤن میں آنے والا پانی جو کہ ‘ ایکوا فینا کمپنی ‘ کی طرف سے سپلائی کیا جاتا ہے گھر سے خالی بوتلیں لا کر وہ بھی سرکاری خزانے سے ڈلواتے ہیں ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ ٹاؤن کے باہر پیٹرول پمپ کیساتھ ایک ‘ ناریل ‘ والا ٹھیلا لگتا ہئے اس غریب سے مفت میں ناریل لینا اور اسکا پانی پینا بھی انکا خاصہ ہئے مزکورہ سرکاری افسر نے نہ صرف سرکار بلکہ سرکاری افسران کے نام کو بھی خاک میں ملا دیا ہے موصوف سے نہ صرف ملازمین بلکہ علاقہ مکین اور غریب ٹھیلے والے بھی نالاں ہیں مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں