میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دعامنگی کے اہل ِخانہ سے تاوان کیلئے اغوا کاروں کا رابطہ

دعامنگی کے اہل ِخانہ سے تاوان کیلئے اغوا کاروں کا رابطہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

اغوا کاروں نے دعا منگی کے اہل خانہ سے تاوان کے لیے واٹس ایپ موبائل اپیلی کیشن کے ذریعے رابطہ کیا ہے ۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ دعا منگی کو بسمہ کیس کے ملزمان نے اغوا کیا کیوں کہ بسمہ کیس میں بھی تاوان کے لیے واٹس ایپ اپیلی کیشن کے ذریعے رابطہ کیا گیا تھا۔ بسمہ کو رواں سال گیارہ مئی کو ڈیفنس کراچی سے اغوا کیا گیا تھا۔دعا منگی کیس میں اغوا کاروں کی جانب سے مانگے گئے تاوان کی مزید تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آسکیں۔خیال رہے کہ دعا منگی کو ڈیفنس کراچی کے علاقے بڑا بخاری میں واقع ماسٹر چائے کے باہر سے اسلحہ کے زور پر اغوا کیا گیا تھا۔ مسلح افراد نے دعا کے ساتھ موجود لڑکے حارث فتح کو گولی ماری تھی جس کے بعد اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتا ل منتقل کیا گیا تھا۔اوپن ایئر ریسٹورنٹ سے اغوا ہونے والی طالبہ دعا نثار منگی کیس میں پولیس نے گذشتہ روز 22 افراد کے بیانات قلم بند کیے تھے ۔پولیس نے مغوی لڑکی اور زخمی لڑکے کے ساتھیوں، ریسٹورنٹ کے ویٹرز اور گارڈز کو بھی شامل تفتیش کیا ہے ۔ حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ بیانات سے ملنے والی اہم معلومات سے تفتیش تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے ۔کراچی پولیس نے دعا منگی کے اغوا میں مبینہ طور پر استعمال ہونے والی گاڑی شاہراہ فیصل کے قریب سے برآمد کرنے کا دعوی بھی کیا ہے ۔ حکام نے کہا کہ گاڑی لاروث حالت میں ملی اور اس
کا فرانزک کرایا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں