اسمگل شد پیٹرول کی فروخت، سندھ میں 176پیٹرول پمپ سیل کرنے کا حکم
ویب ڈیسک
منگل, ۵ نومبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
حکومت سندھ نے اسمگل شدہ پیٹرول فروخت کرنے والے ایک 176 پیٹرول پمپس سیل کرنے کا حکم دے دیا۔ محکمہ داخلہ نے کراچی، حیدرآباد ، میرپورخاص ، نوابشاہ ، سکھر اور لاڑکانہ کے کمشنرز کو خط لکھ دیا۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق 176 پیٹرول پمپس اسمگل شدہ اور غیر معیاری پیٹرول فروخت کررہے ہیں۔ محکمہ داخلہ نے ان پیٹرول پمپس کو سیل کردینے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے ۔ محکمہ داخلہ نے کمشنرز کو لکھے جانے والے خط میں ہدایت کی ہے کہ صوبے بھر کے تمام پیٹرول پمپس کو ڈیجیٹلائیز کیا جائے ۔ 176 پیٹرول پمپس کی نشاندہی ہوچکی ہے ۔ ان کی فہرست ارسال کی جارہی ہے ۔ پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کرکے محکمہ داخلہ کو آگاہ کیا جائے ۔