عدالتی احکامات کی خلاف ورزی
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی ) عدالتی احکامات کی خلاف ورزی، ڈپلومہ ہولڈر انجینئر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کے کئے عھدوں پر قابض، عرس ڈاوچ ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد، تعلقہ دیہی، دادو، ٹنڈوالہیار اور ڈی ڈی مٹیاری کے عہدوں پر براجمان، قاسم آباد 10 سال سے عرس ڈاوچ کے حوالے، سرکاری زمینوں و غیرقانونی تعمیرات کے سنگین الزامات، متعدد انکوائریوں میں بھی نامزد، عرس ڈاوچ کے آگے ایس بی ایس اے کے افسران بھی بس، تفصیلات کے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں ڈپلوما ہولڈر انجنیئر کئے عھدوں پر قابض ہے، روزنامہ جرأت کو ملنے والی معلومات کے ڈپلومہ ہولڈر انجنیئر عرس ڈاوچ ایک ہی وقت میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقہ قاسم آباد، تعلقہ دیہی، ضلع ٹنڈوالہیار، مٹیاری اور ڈپٹی ڈائریکٹر دادو کے عھدوں پر براجمان ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت کسے بھی ڈپلوما ہولڈر انجنیئر کو انتظامی و تکینکی عھدے پر تعینات نہیں کیا جا سکتا لیکن بااثر ڈپلومہ ہولڈر انجنیئر عرس ڈاوچ کو پانچ چاجرز سے نواز دیا گیا ہے، عرس ڈاوچ گذشتہ 10 سال سے ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد کے عھدے پر موجود ہیں اور ان پر سرکاری زمین و غیرقانونی تعمیرات جیسے سنگین الزامات ہیں، ذرائع کے مطابق قاسم آباد میں گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ سینٹر فار گرلز کے زمین پر قبضے اور غیر قانونی پلازوں کے تعمیرات کی اجازت بھی عرس ڈاوچ نے دی اور ایک پراجیکٹ اونر سے ایک کروڑ روپے کی رقم وصول کی گئی، عرس ڈاوچ کے خلاف اینٹی کرپشن سمیت دیگر محکموں میں معتدد انکوائریز بھی موجود ہیں اور وہ ماضی میں ضمانت بھی حاصل کر چکے ہیں، ایس بی سی اے حیدرآباد کے بااثر ڈپلومہ ہولڈر انجنیئر عرس ڈاوچ کے آگے دیگر افسران بے بس دکھائی دیتے ہیں، ذرائع کے مطابق قاسم آباد سمیت حیدرآباد میں تمام پراجیکٹس کے منظوری و منسوخی کے تمام تر اختیارات عرس ڈاوچ کے پاس ہیں اور وہ ڈی جی آفیس کے اہم افسر کے انتہائی قریبی سمجھے جاتے ہیں، ایس بی ایس اے حیدرآباد کے پٹہ سسٹم میں عرس ڈاوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکاؤنٹس عدنان شاہ بخاری کا اہم کردار سمجھا جاتا ہے۔