نیوزی لینڈ ورلڈکپ چھوڑ کر واپس چلا جائے تو بھارت سیمی فائنل میں جا سکتا ہے: فوادچوہدری
ویب ڈیسک
جمعه, ۵ نومبر ۲۰۲۱
شیئر کریں
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے مزاحیہ انداز میں ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اگر نیوزی لینڈ ورلڈکپ چھوڑ کر واپس چلا جائے تو بھارت سیمی فائنل میں جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں اگر مگر کا شکار ہیں، نیوزی لینڈ اگر اپنے بقیہ دو گروپ میچز جیت جائے تو وہ سیمی فائنل میں براہ راست پہنچ جائے گا، بھارت اپنے بقیہ 2 میچ جیت جائے اور نیوزی لینڈ کو میچ میں شکست ہوجائے تو پھر سیمی فائنل میں وہی ٹیم پہنچے گی جس کا فتح کا مارجن اچھا ہوگا۔ٹی20 میمز کے ہیش ٹیگ کے ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات نے لکھا کہ بھارت اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے اگر وہ جعلی ای میل نیوزی لینڈ کو بھیجے اور پھر نیوزی لینڈ سکیورٹی خدشات پر یو اے ای سے ایونٹ ادھورا چھوڑ کر چلا جائے۔