میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پرویز الہٰی و دیگر کے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

پرویز الہٰی و دیگر کے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

ایپلٹ ٹریبونل لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی، مونس الہٰی اور قیصرہ الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ایپلٹ ٹریبونل جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔اپیلوں میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ امیدواران نے این اے 64، 69 گجرات، پی پی 32،34 گجرات سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔دوران سماعت مونس الہٰی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ سپین میں پاکستانی ایمبیسی نے مونس کے ساتھ تعاون نہیں کیا، مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی ایک دوست کے ذریعے دستخط کر کے پاکستان بھجوائے گئے۔وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ مونس الہٰی عدالت سے اشتہاری ہیں جسے کاغذات نامزدگی میں چھپایا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں