آج پاکستان پر انگلیاں نہیں سرمایہ کاروں کی نظریں اٹھ رہی ہیں، احسن اقبال
شیئر کریں
نارووال (آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نادرا کے ڈیٹا بیس سے دہشت گردوں اور شرپسندوں تک پہنچنے میں مدد ملتی ہے ڈیٹا بیس رجسٹریشن کے حوالے سے پاکستان کا دنیا میں مقام ہے ہمیں اپنی کامیابیوں کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہے آج پاکستان پر انگلیاں نہیں سرمایہ کاروں کی نظریں اٹھ رہی ہیں حکومتی اقدامات سے کراچی کی روشنیاں بحال ہو رہی ہیںپاکستان معیشت سیکیورٹی اور توانائی میں کامیابیاں حاصل کر چکا ہے اگلے سال تک بجلی بحران پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گیوہ نارروال میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا رجسٹریشن سینٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے نادرا رجسٹریشن سینٹر میں درخواست دہندہ کے ایک ہی کاؤنٹر پر تمام مراحل مکمل کئے جائیں گے10ڈیٹا انٹری کائونٹرز پر بیک وقت 80شہری مستفید ہو سکیں گے وزیرداخلہ نے رجسٹریشن سینٹر کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا نادرا حکام کی جانب سے وزیر داخلہ کو رجسٹریشن سینٹر کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ڈیٹا بیس رجسٹریشن کے حوالے سے پاکستان کا دنیا میں مقام ہے ڈیٹا بیس سے دہشت گردوں اور شر پسندوں تک پہنچنے میں مدد ملتی ہے ہمیں اپنی کامیابیوں کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہے حکومتی اقدامات سے کراچی کی روشنیاں بحال ہو رہی ہیںانہوں نے کہا کہ چار سال پہلے دنیا پاکستان کو خطرناک ملک قرار دے رہی تھی آج پاکستان پر انگلیاں نہیں سرمایہ کاروں کی نظریں اٹھ رہی ہیں پاکستان معیشت سیکیورٹی اور توانائی میں کامیابیاں حاصل کر چکا ہے اگلے سال تک بجلی بحران پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔